: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،4مئی(ایجنسی) آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالہ معاملے میں وزیر دفاع نے راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ جتنی معلومات حکومت کے نوٹس میں آئی ہے اس سے ایک بات تو طے ہے کہ اس ڈیل میں کرپشن ہوا ہے. اگر بدعنوانی نہیں ہوا ہے تو سودے میں صرف ایک ہی وینڈر کیوں تھا؟ پاریکر نے کہا کہ اس وقت وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بھی
کرپشن کی بات مانی تھی. اب بڑا سوال یہ ہے رشوت کا پیسہ کسے ملا؟ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ اس بدعنوانی میں کون کون شامل تھا، کس نے حمایت کی اور کسے فائدہ ہوا، ہم اسے جانے نہیں دے سکتے ہیں. پاریکر کے بیان پر کانگریس نے سخت رد عمل ظاہر کیا اور ایوان میں کہا کہ وزیر دفاع ایوان میں گھر سے لکھ کر لایا ہوا بیان نہیں پڑھ سکتے. وزیر دفاع نے تحریری تقریر پڑھ کر ایوان کی توہین کی ہے.